مخصوص نشستیں 121 امیدوارخواتین کے کاغذات نامزدگی منظور

سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی تحریک انصاف، دوسرے نمبر پر مسلم لیگ(ن) کی خواتین نے جمع کرائے ہیں


Numainda Express April 10, 2013
سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی تحریک انصاف، دوسرے نمبر پر مسلم لیگ(ن) کی خواتین نے جمع کرائے ہیں. فوٹو: فائل

صوبائی الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی منظور ہونے والے ممبران کی لسٹیں شائع کردی ہیں۔

قومی وصوبائی اسمبلی میں سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی تحریک انصاف، دوسرے نمبر پر مسلم لیگ(ن) کی خواتین نے جمع کرائے ہیں جبکہ سب سے کم کاغذات نامزدگی جماعت اسلامی کی خواتین کے جمع ہوئے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کی قومی اسمبلی کے لیے121امیدوارخواتین کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔ ان میں مسلم لیگ(ن) کی 23، تحریک انصاف کی36، پی پی پی کی17، مسلم لیگ(ق) کی12 اور جماعت اسلامی کی 10خواتین جبکہ باقی دیگر جماعتوں کی خواتین بھی شامل ہیں۔

اسی طرح صوبائی اسمبلی کے لیے 225 خواتین کے کاغذات منظور ہوئے جن میں مسلم لیگ(ن) کی50، تحریک انصاف کی48، مسلم لیگ(ق)41، پی پی پی34 اور جماعت اسلامی کی 18 خواتین شامل ہیں۔ دریںاثنا جن امیدواروں کے کاغذات مختلف وجوہ کی بنا پر مسترد ہوئے ہیں، انھوں نے الیکشن ٹریبونل میں اپیلیں کررکھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں