پرویز الٰہی نے انکم سے زیادہ ٹیکس ادا کیا نواز شریف کے اثاثے بڑھ گئے ایف بی آر

نواز شریف کی جانب سے پلی بارگیننگ کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا، عمران نے کبھی قرض نہیں لیا، فضل الرحمن کی کمائی کم ہونے لگی


INP April 10, 2013
مشرف اور ہاشمی کا انکم ٹیکس ریکارڈہی موجود نہیں،الیکشن کمیشن نے جانچ پڑتال سے متعلق ڈیٹا ویب سائٹ پر جاری کردیا۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی جانچ پڑتال سے متعلق ڈیٹا اپنی ویب سائٹ پر جاری کردیا۔

منگل کو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے حاصل معلومات کے مطابق نواز شریف کے اثاثوں میں مسلسل اضافہ ' عمران خان کے اثاثوں میں کمی ہورہی ہے۔پرویزالہٰی نے آمدنی سے زیادہ ٹیکس ادا کر دیا۔مولانا فضل الرحمان کی 2012 میں آمدن میں کمی ہوئی۔سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے 2012 کی آمدنی پر1 لاکھ 7 ہزار 2 سو 47 روپے ٹیکس ادا کیا۔ نواز شریف نے 2010 میں، ایک کروڑ 49 لاکھ 7 ہزار 988 روپے کی آمدن پر 20 لاکھ 12 ہزار 979 روپے ٹیکس دیا۔ 2012ء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد کی آمدن مزید بڑھ 2 کروڑ 7 لاکھ 82 ہزار 470 روپے تک جاپہنچی اور انھوں نے 22 لاکھ 7 ہزار 118 روپے ٹیکس دیا۔

ویب سائٹ کے مطابق نوازشریف کی جانب سے پلی بارگیننگ کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا جبکہ نیب نے بھی کلیئرنس سرٹیفکیٹ دے رکھا ہے۔دوسری جانب عمران خان کے اثاثوں میں مسلسل کمی ہوئی ہے۔2010ء میں عمران نے 94 لاکھ 45 ہزار 653 روپے آمدن ظاہر کی جس پر انہوں نے 18 لاکھ 56 ہزار 599 روپے ٹیکس دیا۔2012ء میں عمران خان نے 35 لاکھ 95 ہزار روپے کمائے جس پر 2 لاکھ 67 ہزار 440 روپے ٹیکس ادا کیا گیا۔عمران خان نے کبھی پلی بارگیننگ کی نہ قرض لیا۔ نیب اور اسٹیٹ بینک نے بھی کلیئرنس سرٹیفکیٹ دے رکھا ہے۔



 

پرویزالہٰی نے آمدنی سے زیادہ ٹیکس دیا۔ انہوں نے 2012ء میں 8 لاکھ روپے کمائے تاہم ٹیکس 12 لاکھ 63 ہزار 400 روپے ادا کیا۔ اسفندیارولی کی 2012 میں آمدن 11 لاکھ 65 ہزار 8 سو 12 روپے رہی جس پر 80 ہزار 2 سو 84 روپے ٹیکس ادا کیا گیا۔ شہباز شریف کی 2012 میں آمدن 2 کروڑ 41 لاکھ 84 ہزار 6 سو روپے رہی اور انھوں نے 25 لاکھ 92 ہزار 5 سو 90 روپے ٹیکس ادا کیا۔ 2012 میں حمزہ شہباز کی آمدن 1 کروڑ 25 لاکھ 98 ہزار 3 سو 66 روپے تھی جس پر انھوں نے 35 لاکھ 26 ہزار 95 روپے ٹیکس جمع کرایا۔

تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا 2011 کا انکم ٹیکس ریکارڈ ہی موجود نہیں۔مولانا فضل الرحمان کی 2012 میں آمدن میں کمی ہوئی۔انہوں نے گزشتہ سال 7 لاکھ 42 ہزار 2 سو 12 روپے کما کر 44 ہزار 5 سو 33 روپے ٹیکس ادا کیا۔سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کی 2012 میں آمدنی 19 لاکھ 65 روپے تھی جس پر 1 لاکھ 7 ہزار 2 سو 47 روپے ٹیکس ادا کیاگیا۔ سابق صدر پرویز مشرف کی 2012 میں آمدن 15 لاکھ 60 ہزار 8 سو 64 روپے تھی۔ان کا انکم ٹیکس کا ریکارڈ بھی موجود نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں