ونی منڈیلا نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کا استعارہ
وہ آزادی کی ایک ایسی شمع تھیں جس کے پروانوں نے اپنی جانیں آزادی وطن کے لیے قربان کیں۔
جنوبی افریقا کی نسل پرستانہ پالیسوں کے خلاف نیسلن منڈیلا نے تاریخی جدوجہد کی اور تاریخ میں امر ہوگئے۔اس جدوجہد میں ان کا ساتھ اڑتیئس برس تک بحیثیت بیوی جس شخصیت نے دیا وہ تھی ونی۔ جو گزشتہ روز81 برس کی عمرمیں انتقال کر گئیں۔ ان کا اصل نام ونی مادِکیزیلا تھا۔
تقریبا تیس سال تک منڈیلا جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہے، 1962 میں نیلسن منڈیلا کی گرفتاری کے بعد ونی نے ہمت، بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپارتھائیڈ کے خلاف آزادی کی تحریک کو نہ صرف زندہ رکھا بلکہ اس کی عملی قیادت بھی کی، یہی وجہ تھی کہ وہ افریقی عوام کے دلوں کی دھڑکن بن گئی تھیں۔ وہ انھیں پیار سے ''اماما وے تھو'' پکارتے یعنی مادرِ ملت کہتے تھے۔
ونی منڈیلا کی سوانحِ حیات 'ونی منڈیلا... ایک زندگی'' ایک ولولہ انگیز داستان ہے، جس میں جدوجہد، قربانی، چاہت، نفرت کے سارے رنگ نمایاں ہوتے ہیں وہ جنوبی افریقا کی واحد خاتون تھیں جن کو عوام نے ٹوٹ کر چاہا کیونکہ وہ ان کی آزادی کی روح رواں تھیں۔ ان کا کردار اتنا شاندار تھا کہ جو کسی بھی ملک یا سیاسی خطے میں رونما ہونے والی سیاسی جدوجہد میں مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتا ہے۔
وہ آزادی کی ایک ایسی شمع تھیں جس کے پروانوں نے اپنی جانیں آزادی وطن کے لیے قربان کیں۔ ونی منڈیلا کی زندگی اور جدوجہد پر 'ونی منڈیلا' کے نام سے بننے والی فلم میں اداکارہ جینیفر ہڈسن نے ونی کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم ان کی زندگی اورسیاسی جدوجہد کی داستان سے عبارت ہے۔
یہ ایک ایسی پرعزم، بہادر اور نڈر عورت کی کہانی ہے جو اپنی قوم کے لیے آزادی کی جدوجہد کو جلا بخشتی ہے جب کہ اس کا شوہر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہا ہے پر وہ آزادی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر کے دم لیتی ہے۔ لیکن دوسری جانب نیلسن منڈیلا کی طویل نظربندی کے برسوں میں ونی کی شہرت بدنامی کا شکار ہوئی۔ ان پر اغواء اور کرپشن کے الزامات لگے جو 1996ء میں نیلسن منڈیلا سے طلاق کا سبب بنے۔ بہرحال وہ جدوجہد آزادی کا استعارہ تھیں جس نے اپنی قوم کو آزادی کی منزل سے ہمکنار کیا۔