پاکستان زندہ باد موومنٹ کا پاکستان فوج اور پختون مخالف سازشوں کے خلاف لڑنے کا اعلان

پشاورجلسے میں سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔


Numainda Express April 04, 2018
ملک دشمن عناصر کے خلاف اور ختم نبوتؐ کے لیے جان بھی قربان کرنے کا حلف لیا گیا۔ فوٹو: فائل

مختلف سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پاکستان، پاک فوج اور پختون قوم کیخلاف ہر سازش کیخلاف لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے شرکا سے ''میں پاکستان کا وفادار، ملک دشمن عناصر و سرگرمیوں کے خلاف اور ختم نبوتؐ کے لیے جان بھی قربان کرنے کا حلف لیا ''۔

بچگی روڈ باچا خان مرکز کے قریب پاکستان زندہ باد موومنٹ جلسہ میں 7 قبائلی ایجنسیوں اور خیبرپختونخوا کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افرد نے شرکت کی جس میں شرکانے پاک فوج، پاکستان زندہ کے نعرے لگاکر فوج، پولیس کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانی پر خراج تحسین پیش کیاہے، جلسہ میں سبز ہلالی پرچم کی بہار میں شرکا نے مضبوط فوج، مضبوط دفاع اور مضبوط پاکستان کے نعرہ لگاتے تھے۔

پاکستان زندہ بادموومنٹ کے جلسہ میں رکن صوبائی اسمبلی فضل شکور، عبید مایار، رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالی، سرحد چیمبر کے صدر زاہد اللہ شنواری، سابق اراکین اسمبلی مولانا محمد ابراہیم قاسمی، عطیف الرحمن، پیپلزپارٹی رہنما فخر عالم خلیل، سابق سینٹیر رشیداحمد خان، میجر (ر) نعیم جان، جنوبی وزیرستان کے ملک پشتن، ملک بنت خان، ایاز پراچہ، شاعر سیالوی نے پاکستان، پاک فوج زندہ باد اورمنظور پشتن تحریک نامنظورکے نعرے لگائے۔

شرکا نے کشمیر بنے گا پاکستان، مودی مردہ اور امریکا اسرائیل برباد کے نعرے بھی لگاکر بھارتی ایجنسی را، اسرائیلی ایجنسی موساد اور امریکی خفیہ ایجنسیوں کو ملک میں حالات خراب کا ذمہ دار قرار دیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہمیشہ قائم ودائم رہے گا، پاکستان کے جھنڈے تلے ہم ایک ہیں اور قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرے گی، سیاست سے قبل ریاست کو بچانا ہے، انھوں نے کہاکہ ہماری ہیرو ملالہ نہیں ڈاکٹر عافیہ صدیقی ہے،پاکستان زندہ باد موومنٹ کے جلسہ کیلیے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں