پاکستان کا مقبوضہ کشمیرمیں حالیہ بھارتی مظالم کیخلاف ’’سفارتی مہم ‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ

اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز سے رابطے کرنے کے ساتھ ساتھ اہم ممالک میں سفارتی وفود بھیجے جائیں گے۔


عامر خان April 04, 2018
اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز سے رابطے کرنے کے ساتھ ساتھ اہم ممالک میں سفارتی وفود بھیجے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی مظالم کے خلاف ''سفارتی مہم '' شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان نے مقبوصہ کشمیر میں حالیہ بھارتی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر مربوط''سفارتی مہم '' شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم اس حوالے سے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز سے رابطے کرنے کے ساتھ ساتھ اہم ممالک میں سفارتی وفود بھیجے جائیں گے۔

اس سفارتی مہم کے دوران پاکستان کی کوشش ہوگی کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مودی حکومت کی جانب سے کشمیر میں مظالم کے خلاف ایک ''مذمتی قرارداد '' منظور کرائی جائے ۔اس قرار داد کے ذریعے بھارت کو پیغام دیا جائے کہ وہ مقبوصہ کشمیر کے عوام پر جاری مظالم کو فورا بند کرے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں