پاکستان عالمی اسکواش کی میزبانی کے لیے تیار

رواں برس تین انٹرنیشنل ایونٹس شیڈول، کراچی اور لاہور میں بھی مقابلے ہوں گے


Sports Reporter April 04, 2018
رواں برس تین انٹرنیشنل ایونٹس شیڈول، کراچی اور لاہور میں بھی مقابلے ہوں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستان رواں برس تین انٹرنیشنل اسکواش ایونٹس کی میزبانی کرے گا جب کہ تمام ایونٹس رواں سال کے آخری چار مہینوں میں شیڈول ہیں۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے گیم ڈیولپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کاکہنا ہے کہ فیڈریشن نے پی ایس اے ایونٹ کی میزبانی کیلیے پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کو مراسلہ بھجوایا تھا، انھوں نے اسلام آباد ،کراچی اور لاہور میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا، جس کے بعد پاکستان کو 20ہزار ڈالر سے لیکر 70ہزار ڈالر کے تین ایونٹس کی میزبانی دی گئی ہے، تینوں ایونٹس رواں سال ستمبر سے دسمبر کے دوران کھیلے جائیں گے۔

گیم ڈیولپمنٹ آفیسر نے کہاکہ ان ایونٹس میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی شرکت کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اسکواش فیڈریشن نامور کھلاڑیوں کو بھی میدان میں اتارے گی تاکہ قومی پلیئرز کی عالمی رینکنگ میں مزید بہتری آسکے۔

عامر اقبال نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں پی ایس اے کے مقابلے پہلے سے بحال ہو چکے ہیں تاہم کراچی اورلاہور میں کافی عرصے بعد پی ایس اے کے مقابلے ہوں گے جو ہمارے لیے خوش آئند بات ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |