وسیم اکرم نے شاہین آفریدی کو انٹرنیشنل کیپ سے نواز دیا

شاہین آفریدی نے اپنی 18 ویں سالگرہ سے 3 دن قبل پاکستان کی سبز شرٹ زیب تن کرنے کا اعزاز پایا۔


Sports Desk April 04, 2018
شاہین آفریدی نے اپنی 18 ویں سالگرہ سے 3 دن قبل پاکستان کی سبز شرٹ زیب تن کرنے کا اعزاز پایا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

وسیم اکرم نے شاہین شاہ آفریدی کو انٹرنیشنل کیپ سے نواز دیا۔

تیسرے ٹوئنٹی 20 سے قبل سابق کپتانوں وسیم اکرم اور وقار یونس نے قومی کرکٹرز سے ملاقات کی اور کارکردگی میں بہتری کیلیے مشوروں دیے،دونوں کمنٹری کے سلسلے میں اسٹیڈیم میں موجود تھے اور وسیم اکرم نے شاہین شاہ آفریدی کو انٹرنیشنل کیپ سے نوازا، انھوں نے اپنی 18 ویں سالگرہ سے 3 دن قبل پاکستان کی سبز شرٹ زیب تن کرنے کا اعزاز پایا۔

شاہین آفریدی انڈر 19 ورلڈکپ اور پھر پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی کے بعد سلیکٹرز کی نظروں میں آئے تھے،ان کے بڑے بھائی ریاض آفریدی پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔ عثمان شنواری کی ٹیم میں واپسی ہوئی، محمد عامر اور حسن علی کو آرام کا موقع فراہم کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں