پی ایس ایل و دیگر لیگز کاؤنٹیز پلیئرز سے حصہ لینے کا سوچنے لگیں

لیگز سے کہا جائے گاکہ وہ فٹبال کی طرح کاؤنٹیز کو ان کے پلیئرز کی خدمات کے عوض ’لون فیس‘ ادا کریں۔


Sports Desk April 04, 2018
لیگز سے کہا جائے گاکہ وہ فٹبال کی طرح کاؤنٹیز کو ان کے پلیئرز کی خدمات کے عوض ’لون فیس‘ ادا کریں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

انگلش کاؤنٹیز نے اپنے کھلاڑیوں کی غیرملکی لیگز میں بڑھتی ہوئی شمولیت پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جو اگلے ہفتے ایجبسٹن میں ہوگا۔

ہنگامی اجلاس میں تمام کاؤنٹیز کے کوچز شریک ہوں گے،اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ کس طرح موجودہ صورتحال پر قابو پایا جائے، ان کا موقف ہے کہ وہ کم عمری سے ہی پلیئرز کو تربیت فراہم کرتے ہیں، ان کے پاس مہنگے کوچز اور سہولیات ہیں مگر بعد میں یہ کھلاڑی دنیا بھر میں کھیلی جانے والی لیگز کی وجہ سے کاؤنٹی کرکٹ کو اہمیت نہیں دیتے۔ اگرچہ آئی پی ایل کی وجہ سے کئی کرکٹرز کاؤنٹی چیمپئن شپ کیلیے دستیاب نہیں ہوں گے مگر بھارتی بورڈ سے زرتلافی ان کاؤنٹیز کو ملتا ہے۔

ہنگامی اجلاس میں 2 تجاویز زیر غور آئیں گی یا توپلیئرز بنگلادیش پریمیئر لیگ، پاکستان سپر لیگ، کیریبیئن پریمیئر لیگ اور بگ بیش سے حاصل ہونے والی آمدنی میں سے اپنی کاؤنٹیز کو حصہ دیں یا پھر لیگز سے کہا جائے گاکہ وہ فٹبال کی طرح کاؤنٹیز کو ان کے پلیئرز کی خدمات کے عوض 'لون فیس' ادا کریں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |