کراچی رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ برآمد

رینجرز کے آپریشن کے دورا ن 9 مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا گیا

رینجرز کے آپریشن کے دورا ن 9 مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا گیا فوٹو: فائل

COLOMBO:
مختلف علاقوں میں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا گیا ، ملزمان سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔

جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز کی کارروائی جاری ہیں ، آج جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرزنے پرانی سبزی منڈی کی کرنال بستی میں مشتبہ مقامات کا محاصر ہ کرکے آپریشن کیا جس میں 200 اہلکار وں نے حصہ لیا جن میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں جبکہ سراغ رساں کتوں کی مدد بھی حاصل کی گئی۔


5 گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے آمدو رفت معطل کردی گئی جبکہ گھر گھر تلاشی کے دورا ن 9 مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا گیا ، جن کے قبضے سے 10 ٹی ٹی پستول، 4 ریپیٹر،2 کلاشنکوف ،2 رائفل بڑی تعداد میں گولیاں ،شراب کی بوتلیں اور ایک مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ۔

دوسری جانب گارڈن کے مختلف علاقوں میں بھی رینجرز نے ٹارگٹڈآپریشن کیا جبکہ متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کراسلحہ بھی برآمد کرلیا ، سیکیورٹی حکام کا دعوی ٰ ہے کہ کراچی کو جلد جرائم پیشہ عناصر سے نجات دلا دی جائیگی۔

Recommended Stories

Load Next Story