احتساب عدالت کے باہرعدلیہ مخالف تقاریر رکوانے کیلئے پیمرا کو نوٹس

نواز شریف، مریم اور دیگر کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کی جائے، نوٹس کا متن


Nama Nigar April 04, 2018
پیمرا کو نوٹس جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے بھیجا ہے فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت کے باہر عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات رکوانے کے لیے پیمرا کو نوٹس بھجوادیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ نوٹس جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے بھیجا گیا ہے جس میں عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات رکوانے کے لیے بنے فل بنچ کا حوالہ دیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر احتساب عدالت کے باہر مسلسل عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں۔ نواز شریف اور دیگر کا مقصد ججز پر دباؤ ڈال کر ٹرائل کو متنازعہ بنانا ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اداروں سے متعلق تقاریر کی نشریات پر اقدامات کرنا پیمرا کی ذمہ داری ہے۔ پیمرا ہر پیشی پر احتساب عدالت کے باہر نواز شریف, مریم اور دیگر کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی عائد کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |