شاداب خان کی چیڈوک والٹن کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصویر وائرل

میدان میں جو کچھ ہوتا ہے وہ میدان میں ہی رہتا ہے، شاداب خان


Sports Reporter April 04, 2018
میدان میں جو کچھ ہوتا ہے وہ میدان میں ہی رہتا ہے، شاداب خان۔ فوٹو : فائل

KARACHI: شاداب خان کی چیڈوک والٹن کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تیسرے اور آخری میچ میں فتح کے بعد لیگ اسپنر نے سوشل میڈیا پر مہمان بیٹسمین کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "میدان میں جو کچھ ہوتا ہے وہ میدان میں ہی رہتا ہے، چیڈوک والٹن آپ کا اور پوری ویسٹ انڈین ٹیم کا پاکستان آکر 9 سال بعد کراچی میں پہلی انٹرنیشنل سیریز کھیل کر تاریخ رقم کرنے پر شکریہ۔"



اس خبر کو بھی پڑھیں : دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں نامناسب رویے پر شاداب خان پر جرمانہ

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاداب خان نے مہمان اوپنر چیڈوک والٹن کو بولڈ کرنے کے بعد ان کی جانب انگلی سے اشارہ کیا تھا اور نامناسب جملے بھی کہے تھے، فیلڈ امپائر شوذب رضا اور احمد شہاب کی جانب سے لیگ اسپنر کو رپورٹ کیا گیا جس کے بعد آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ بون نے شاداب خان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا۔ شاداب خان نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا کو قبول کر لیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں