مسئلہ کشمیر میں بھارتی مظالم شاہد آفریدی کا گوتم گھمبیر کو کرارا جواب

ہم سب کی عزت کرتے ہیں اور جب بات انسانی حقوق کی آتی ہے تو کشمیریوں کے ساتھ بھی یہی چاہتے ہیں، شاہد آفریدی


ویب ڈیسک April 04, 2018
مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی خراب اور پریشان کن ہے، شاہد آفریدی فوٹو: فائل

KARACHI: مسئلہ کشمیر میں بھارتی فوج کی حالیہ بربریت پر شاہد آفریدی نے گوتم گھمبیر کو کرارا جواب دے دیا ہے۔

چند روز قبل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 17 کشمیریوں کی شہادت پر جہاں ہر طبقہ فکر نے آواز اٹھائی وہیں لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا، شاہد آفریدی کی ٹوئٹ پر بھارتی میڈیا میں بھونچال آگیا، سازشی بھارتی میڈیا نے فوری طور پر متعصب کرکٹر گوتم گھمبیر سے رابطہ کرلیا جس نے فوری طور پر ایک زہریلی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی کی ڈکشنری میں شاید یو این کا مطلب انڈر نائنٹین ہے جو ان کی عمر کی حد ہے۔ درحقیقت آفریدی کی یہ بات نو بال ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی میڈیا نے آفریدی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

حقائق سے آنکھیں چرانے والے گوتم گھمبیر کی بدتمیزی کے جواب میں شاہد آفریدی نے تہذیب کا دامن نہیں چھوڑا، آفریدی نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ بھارتی ترنگا لیے بھارتی مداحوں کے ساتھ ہیں۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/981224337645686785

تصویر کے ساتھ شاہد آفریدی نے لکھا ہے کہ ہم سب کی عزت کرتے ہیں اور ایک کھلاڑی کی حیثیت سے اس کی مثال یہ تصویر ہے لیکن جب بات انسانی حقوق کی آتی ہے تو ہم ایسا سلوک معصوم کشمیریوں کے ساتھ بھی چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |