پرویز مشرف نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کردی

ریٹرننگ افسرکا صرف الزام کو بنیاد بنا کر کاغذات نامزدگی مسترد کرنا غلط اقدام ہے، پرویزمشرف کا درخواست میں مؤ قف


ویب ڈیسک April 10, 2013
ریٹرننگ افسرکا صرف الزام کو بنیاد بنا کر کاغذات نامزدگی مسترد کرنا غلط اقدام ہے، پرویزمشرف کا درخواست میں مؤ قف فوٹو:فائل

سابق صدر پرویز مشرف نے این اے 250 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں اپنے وکیل کے توسط سے دائر اپیل میں سابق صدر پرویز مشرف نے موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ انصاف کے اصول کے عین مطابق نہیں ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرننگ افسر کا صرف الزام کو بنیاد بنا کر فیصلہ دینا غلط اقدام ہے۔

پرویز مشرف کے خلاف جواعتراضات داخل کرائے گئے تھے اس میں درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پرویزمشرف بے نظیر بھٹو ، اکبر بگٹی قتل اور لال مسجد آپریشن سمیت دیگر معاملات میں ملوث ہیں لہٰذا ان کے کاغذات نامزدگی مستردکئے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں