پیچھے ہٹنے والا نہیں جھوٹے مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا نوازشریف

یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں اور چند افراد کوپاکستان پر اجارہ داری قائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، قائد مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک April 04, 2018
70 سال سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ اب بدلنا ہوگا، قائد مسلم لیگ (ن) فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ اپنے اصولوں سے پیچھے ہٹنے والا نہیں بلکہ ہر سازش اور ظلم وناانصافی کا مقابلہ کروں گا جب کہ 70 سال سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ اب بدلنا ہوگا۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہم پر مقدمہ 1962 سے چل رہا ہے جب میں اسکول میں تھا اورعمر صرف 12 سال تھی لیکن سمجھ نہیں آیا کہ کس بات پرمقدمہ چل رہا ہے، اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی تونکال کر باہرکردیا گیا۔ انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ کیا یہ فیصلہ آپ کو منظور ہے،عوام بتائیں ان کا کیا فیصلہ ہے۔

"کرپشن، کک بیک اور کمیشن پر لعنت بھیجتا ہوں"


نوازشریف نے اپنے خلاف مقدمات کی کارروائی قوم کو براہ راست ٹی وی پر دکھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف مقدمات جھوٹے ہیں آج تک ایمانداری سے کام کیا ہے، کرپشن، کک بیک اور کمیشن پر لعنت بھیجتا ہوں جب کہ مقدمات براہ راست دکھانے سے قوم کوحقائق پتا چل جائیں گے اور عوام بھی گواہ رہیں کہ اس مقدمے میں ہے کیا۔

"70 سال سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ اب بدلنا ہوگا "


سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں اور چند افراد کو پاکستان پر اجارہ داری قائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جب کہ اپنے اصولوں سے پیچھے ہٹنے والا نہیں بلکہ ہر سازش اور ظلم وناانصافی کا مقابلہ کروں گا۔ انہوں نے کہا ادھر مجھے نکالا گیا ، ادھر لاکھوں لوگوں نے جی ٹی روڈ پر استقبال کیا جب کہ 70 سال سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ اب بدلنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں