کراچی میں نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کے زیرِ اہتمام سیشن کا انعقاد

اجلاس سے دیگر مقررین نے بھی جامع خطابات کئے۔

سیشن میں سابق سینیٹر نہال ہاشمی، ایمبسڈر جمیل، ایمبیسڈر بروہی اور ممبر قومی اسمبلی اور پی ایس پی ڈاکٹر فوزیہ اور پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے خصوصی شرکت کی

RAHIM YAR KHAN:
نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کے زیرِ اہتمام یوتھ اسمبلی کے سیشن منعقد کیا گیا جس میں مختلف ممبران نے چار قراردادیں پیش کی جن پر نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کے ممبران نے زبردست بحث و مباحثے کے بعد پاس کئے۔

سیشن کی خاص بات سابق سینیٹر نہال ہاشمی، ایمبسڈر جمیل، ایمبیسڈر بروہی اور ممبر قومی اسمبلی اور پی ایس پی ڈاکٹر فوزیہ اور پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے خصوصی شرکت کی جب کہ میڈیا کے مختلف نمائندوں اور پاکستان چیمبر آف کامرس کے ممبران نے بطور ابزرور شرکت کی۔

اجلاس سے اہمبسڈر بروہی نے خطاب کرتے ہوے کہاں کہ نوجوان ملک کا سرمایہ ہے حکمرانوں کو چاہۓ کہ نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے کی کوشِش کرنی چاہئے اور نوجوانوں کے مسائل فوری حل نکالا جائے تاکہ پاکستان کے نوجوان غلط راہ پر گامزن نہ ہو.


اجلاس سے خطاب کرتے ہوے شمیم نقوی کا کہنا تھا آج کا پاکستان نوجوانوں کا پاکستان ہے مستقبل کے معماروں کو قومی و صوبائی اسمبلییوں میں موقع ضرور دے نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کے کاوشوں کو سراہا۔

اجلاس سے اپنے خطاب میں ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹرفوزیہ حمید کا کہنا تھا کہ نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کے اس کردار کو سراہتی ہو خصوصاً نوجوانوں کا سیاست میں دلچسپی خوش ایند بات ہے نوجوانوں کو ملک کے ہر شوعبے زنگی میں اگے لانا چاہئے تاکہ پاکستان کو پر اعتماد لیڈر مہیا ہوسکے اج کے نوجوانوں کےلئے بہتر مواقع ملینگے تو کل کا لیڈر تیار ہوسکےگا۔

سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ نیشنل یوتھ اسمبلی کے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے جو پاکستان کی انتہائ مُشکل سیاست میں اپنا کردار ادا کرنا چاہ رہے ہے اور ان نوجوانوں کو ملک کے تمام اسمبلیوں میں کم از کم 40% نشستیں ملنی چاہۓ اور حکومت اور دیگر اداروں سے نوجوانوں کو سرپرستی کرنے کا مطالبہ بہی کیا۔ اجلاس سے دیگر مقررین نے بھی جامع خطابات کئے۔
Load Next Story