شاہ زیب قتل کیس گواہ نے شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو شناخت کرلیا

جھگڑے کے دوران کنٹری کلب اپارٹمنٹ کے باہرشاہ رخ جتوئی نےشاہ زیب خان کو جان سے مارنےکی دھمکیاں دی تھی، گواہ دانش دوسانی


ویب ڈیسک April 10, 2013
جھگڑے کے دوران کنٹری کلب اپارٹمنٹ کے باہرشاہ رخ جتوئی نےشاہ زیب خان کو جان سے مارنےکی دھمکیاں دی تھی، گواہ دانش دوسانی فوٹو: فائل

KARACHI: شاہ زیب قتل کیس کے چشم دید گواہ دانش دوسانی نے شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو شناخت کرلیا۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کو جیل سے عدالت لایا گیا، اس موقع پر واقعے کے اہم گواہ دانش دوسانی نے عد الت کے روبر و ملزمان اور مقتول شاہ زیب خان کے درمیان جھگڑے سے متعلق بیان قلمبند کرایا، گواہ دانش دوسانی کے مطابق جھگڑے کے دوران کنٹری کلب اپارٹمنٹ کے باہر شاہ رخ جتوئی نے ہوائی فائرنگ کی تھی اور شاہ زیب خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں، گواہ کا بیان مکمل ہونے کے بعد وکلا صفائی کی جانب سے ان سے جرح کی گئی۔

واضح رہے کہ 24 دسمبر 2012 کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 20 سالہ نوجوان شاہ زیب اپنی بہن کے ولیمے سے واپس آرہا تھا اس دوران اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں شاہ زیب کی شاہ رخ جتوئی اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ کسی بات پر چپقلش ہوئی جس کے تھوڑی ہی دیر بعد شاہ زیب کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں