الیکشن کمیشن نگراں وزرا کے فرائض کا واضح تعین کرے چوہدری شجاعت

گراں وزیر داخلہ کے بعد بعض دیگر وزرا نے بھی غیر ذمے دارانہ طرز عمل اختیار کیا، چوہدری شجاعت


ویب ڈیسک April 10, 2013
نگراں وزرا کے فرائض کا واضح انداز میں تعین کیا جائے، چوہدری شجاعت۔ فوٹو: فائل

KARACHI:

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نگراں وزرا کے فرائض کا واضح تعین کرے۔


چیف الیکشن کمشنرجسٹس(ر)فخرالدین جی ابراہیم کے نام لکھے گئے خط میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر داخلہ کے بعد بعض دیگر وزرا نے بھی غیر ذمے دارانہ طرز عمل اختیار کیا۔ جس کے باعث یہ ضروری ہوگیا ہے کہ نگراں وزرا کے فرائض کا واضح انداز میں تعین کیا جائے تاکہ نگراں وزرا کی غیر جانبداری پر سوال نہ اٹھایا جاسکے۔


واضح رہے کہ چند دن قبل نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب نے اپنے ایک انٹریو میں مسلم لیگ(ن)کے صدر نواز شریف کوقوم کا حقیقی رہنما قراردیا تھا جس کے بعد سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ پیپلز پارٹی نے ان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس داخل کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |