کاغذات نامزدگی کی تعداد پرالیکشن کمیشن کے اعداد و شمار تیسری بار تبدیل

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی تعداد24094بتائی جسے بعد میں27207کردیا گیا اور اب تازہ تفصیلات میں یہ27075ہوگئے ہیں۔


ویب ڈیسک April 10, 2013
الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگیوں کی اصل تعداد میں مسلسل تضاد سامنے آرہا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ملک بھر میں انتخابی امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی کل تعداد پر الیکشن کمیشن مسلسل مخمصے کا شکار ہے، جس کے باعث کاغذات نامزدگی کی تعداد تیسری بار تبدیل کردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی کل تعداد 27 ہزار 75 ہے جن میں سے 23 ہزار 79 کو منظور جبکہ میں 3ہزار 996 کاغذات مسترد ہوئے۔ قومی اسمبلی کےلیے 6 ہزار 850 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے لیے 16 ہزار 229 کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگیوں کی اصل تعداد میں مسلسل تضاد سامنے آرہا ہے،الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے پہلے 24 ہزار94کی تعداد بتائی جسے بعد میں 27 ہزار207 کردیا گیا اور اب تازہ تفصیلات میں 129 کاغذات نامزدگی کم ہو کر 27075 ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں