بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک

سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک ایف سی اہلکار بھی شہید ہوا۔

سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک ایف سی اہلکار بھی شہید ہوا۔ فوٹو: فائل

DHAKA:
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک ایف سی اہلکار بھی شہید ہوا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں ''آپریشن رد الفساد'' کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے تربت اور ڈیرہ بگٹی کے علاقوں میں خوشحال بلوچستان پروگرام کی حمایت میں آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سپاہی نائک عرفان شہید ہوگیا جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
Load Next Story