تحریک لبیک نے حکومت کو دی گئی ڈیڈلائن میں 2 روز کی توسیع کردی

عدالت نے خادم حسین رضوی، پیرافضل قادری، مولانا عنایت اللہ اور شیخ اظہرکو اشتہاری قرار دے دیاہے

تحریک لبیک کے لاہور میں داتا دربار کے سامنے احتجاجی دھرنے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
تحریک لبیک نے حکومت کو معاہدے پرعمل درآمد کے لئے دی گئی ڈیڈلائن میں 2 روز کی توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے حکومت کو فیض آباد معاہدے کے 6 نکات پرعمل درآمد کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن میں مزید 2 روز کی توسیع کردی ہے۔


لاہور میں داتا دربار کے سامنے تحریک لبیک کااحتجاجی دھرنا آج تیسرے روزبھی جاری ہے، جس کی وجہ سے لاہورمیں شہریوں کو شدید مسائل درپیش ہیں، پیرمکی سے ناصرباغ تک لوئرمال بند ہونے سے ٹریفک کا تمام بہاؤ موہنی روڈ، سرکلر روڈ،مال روڈ اورلاری اڈاکے علاقوں میں رہا جہاں صبح اورشام کے اوقات میں کئی کئی گھنٹے گاڑیاں پھنسی رہیں، آج بھی اسکول اورکالج جانے والے طلبا اور طالبات کے علاوہ دفاترجانے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں :تحریک لبیک کے رہنما خادم رضوی سمیت 4 ملزم اشتہاری قرار

دوسری طرف عدالت نے خادم حسین رضوی، پیرافضل قادری، مولانا عنایت اللہ اور شیخ اظہر کو عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے دیاہے، پولیس کی طرف سے گزشتہ روز خادم حسین رضوی کی طلبی کے اشتہار تھانہ نواں کوٹ، ان کے مدرسے کی دیوار اور اسی علاقے کی چوک جب کہ مجاز عدالت کے باہر چسپاں کردیئے گئے تھے ،تمام ملزمان کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیاہے لیکن علامہ خادم حسین رضوی سمیت کسی بھی ملزم کو گرفتارنہیں کیا جاسکا۔
Load Next Story