کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کل 24 گھنٹے کے لئے بند رہیں گے

ہفتے کی صبح 8 بجے سے اتوار کی صبح 8 بجے تک بھی صارفین سی این جی سے محروم رہیں گے

آئندہ ہفتے بھی سندھ میں 3 دن سی این جی نہیں ملے گی،سی این جی ایسوسی ایشن فوٹو: فائل

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کل پھر 24 گھنٹے کے لئے بند رہیں گے


بھٹ شاہ گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت کی وجہ سے پچھلے ہفتے بھی 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہے تھے جبکہ دوبارہ کل صبح 8 بجے سے کراچی سمیت صوبہ بھر میں سی این جی کی فروخت 24 گھنٹے کے لئے بند کر دی جائے گی۔

دوسری جانب ہفتے کی صبح 8 بجے سے اتوار کی صبح 8 بجے تک بھی صارفین سی این جی سے محروم رہیں گے ، سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے بھی سندھ میں 3 دن سی این جی نہیں ملے گی۔
Load Next Story