سوراب میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 6 مزدور جاں بحق

ریسکیو ٹیموں نے مزدوروں کی لاشیں سول اسپتال سوراب منتقل کردیں


ویب ڈیسک April 05, 2018
ریسکیو ٹیموں نے مزدوروں کی لاشیں سول اسپتال سوراب منتقل کردیں . فوٹو: فائل

سوراب میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 6 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق سوراب کے علاقے سیاہ کمب میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرگئی جس سے 6 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر مزدوروں کی لاشیں سول اسپتال سوراب منتقل کردیں جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں