کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا وقت ختم

23 ہزار 79 کاغذات نامزدگی کو منظور جبکہ 3ہزار 996 کو مختلف وجوہات کی بنا پر مسترد کردیا گیا، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک April 10, 2013
الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب کے لئے 5 ، صوبہ سندھ کے لئے 2 اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے لئے ایک ایک ٹریبونل کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: فائل

انتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کے لئے دیا گیا وقت ختم ہوگیا ملک بھر سے 27 ہزار 75 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جن میں 23 ہزار 79 کو منظور جبکہ 3ہزار 996 کو مختلف وجوہات کی بنا پر مسترد کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے 27 ہزار 75 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جن میں 23 ہزار 79 کو منظور جبکہ 3ہزار 996 کو مختلف وجوہات کی بنا پر مسترد کردیا گیا۔ قومی اسمبلی کےلیے 6 ہزار 850 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے لیے 16 ہزار 229 کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔ الیکشن ٹریبونلز کے سامنے انتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کے لئے آج تک کا وقت تھا اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے صوبہ پنجاب کے لئے 5 ، صوبہ سندھ کے لئے 2 اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے لئے ایک ایک ٹریبونل قائم کئے ہیں جن میں سیکڑوں درخواستیں دائر کی گئی ہیں اور کئی پر فیصلے بھی آچکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 25 مارچ سے 31 اپریل تک کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے جن کی جانچ پڑتال یکم اپریل سے 7 اپریل تک کی گئی، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کے لئے 8 اپریل سے 10 اپریل تک کا وقت موقرر کیا گیا تھا الیکشن ٹریبونل ان اپیلوں کے فیصلے 17 اپریل تک کرنے کے پابند ہیں، 18 اپریل تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں جبکہ 19 اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کردی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |