ملک میں ووٹرز کی تعداد 8 کروڑ 61 لاکھ 89 ہزارہےالیکشن کمیشن

پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 92لاکھ 59ہزار334 ہے جو کل ووٹرز کا 57فیصد ہے۔


ویب ڈیسک April 10, 2013
سندھ میں ایک کروڑ 89 لاکھ 63 ہزار 375 ووٹر ہیں جن میں سے 71 لاکھ سے زائد کا اندراج کراچی میں ہے. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے حتمی انتخابی فہرستوں کی تفصیلات جاری کردیں ہیں جس کے مطابق ملک میں کل ووٹرز کی تعداد 8 کروڑ 61 لاکھ 89 ہزار ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کل رجسٹرڈ ووٹرز میں سے مرد ووٹرز کی تعداد4 کروڑ 85 لاکھ 92 ہزار 387 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3کروڑ 75 لاکھ 97 ہزار 415 ہے۔

ووٹر لسٹوں کے بارے میں جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 92لاکھ 59ہزار334 ہے جو کل ووٹرز کا 57فیصد بنتا ہے جب کہ سندھ میں ایک کروڑ 89 لاکھ 63 ہزار 375 ووٹر ہیں جن میں سے 71 لاکھ سے زائد کا اندراج کراچی میں ہے اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں ایک کروڑ 22 لاکھ 66 ہزار 157اور وفاقی کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں 17 لاکھ 38 ہزار 313 ووٹرز ہیں۔ بلوچستان میں ووٹرز کی کل تعداد 33 لاکھ 36 ہزار 659 ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں