چیف جسٹس کیخلاف ریفرنس لانے والا جج معطل او ایس ڈی بنادیا
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے جج احمد سلطان ترین کی معطلی کا اعلامیہ جاری کردیا
چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے والے جج احمد سلطان ترین کو معطل کرکے او ایس ڈی بنا دیا گیا۔
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے جج احمد سلطان ترین کی معطلی کا اعلامیہ جاری کردیا، ریفرنس لانے والے کوہاٹ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمد سلطان کو تبدیل کردیا گیا جبکہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے شعیب خان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوہاٹ تعینات کردیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عظیم خان آفریدی کو بھی معطل کردیا گیا ، چار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور دو سینئر سول ججز بھی تبدیل کر دیے گئے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کلثوم اعظم مانسہرہ سے پشاور تعینات جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج سعدیہ ارشد پشاور سے مانسہرہ تعینات کردی گئیں ۔