چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی

ایک روز قبل ہی واشنگٹن نے 1300چینی کمپنیوں پر اضافی ٹیکس عائدکیا تھا۔


News Agencies April 05, 2018
بیجنگ کی درآمدات کو 50ارب ڈالر تک کا نقصان پہنچ سکتاہے۔ فوٹو: فائل

چین اور امریکا کے مابین تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی جب کہ امریکا کی طرف سے ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد چین نے بھی جوابی اقدام کرتے ہوئے امریکی مصنوعات پر 50 فیصد اضافی ٹیکس عائدکردیا جس سے امریکا کی 106اشیا متاثر ہوں گی۔

امریکا کی جانب سے محصولات میں اضافے کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر ڈیوٹی بڑھا دی ہے۔ بیجنگ حکومت کے مطابق اس طرح امریکا سے درآمد کیا جانے والا سویابین، گاڑیاں، گائے کے گوشت کے علاوہ طیارہ سازی اور کیمیائی صنعت میں استعمال ہونیوالے سامان پر25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس طرح 4 شعبوں کی 106 امریکی مصنوعات متاثر ہوں گی۔ ابھی گزشتہ روز ہی واشنگٹن نے مزید1300چینی کمپنیوں پر اضافی محصولات عائد کیے تھے۔ امریکا میں تجارت کے نمائندہ ادارےUSTRکے مطابق اس فہرست میں کیمیکل بنانے والوں سے لے کر الیکٹرونک آلات تیار کرنے والی چینی مصنوعات شامل ہیں۔ اس اقدام کی وجہ سے چینی درآمدات کو50 ارب ڈالر تک کا نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یو ایس ٹی آر کے بقول اس دوران امریکی صارفین کے نقصان کو محدود رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ٹرمپ کے بقول وہ چین کے غیر منصفانہ تجارتی انداز کو روکنا چاہتے ہیں۔ بیجنگ نے ان امریکی اقدامات کا شدید جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں