تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کے لئے وقت کی کمی کا سامنا ہے اشتیاق احمد

دنیا کے مختلف ممالک میں 75 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں جن میں سے 45 لاکھ ووٹرز کی حیثیت سے رجسٹرڈ ہیں، اشتیاق احمد


ویب ڈیسک April 10, 2013
سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وزارت آئی ٹی نے حل نکال لیا ہے، اشتیاق احمد۔ فوٹو: فائل

سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے وقت کی قلت کا سامنا ہے تاہم کل سپریم کورٹ میں حتمی جواب داخل کردیا جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اشتیاق احمد نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں 75 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں جن میں سے 45 لاکھ ووٹرز کی حیثیت سے رجسٹرڈ ہیں، سعودی عرب میں 17 لاکھ جبکہ برطانیہ میں 10 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے وقت کی کمی کا سامنا ہے تاہم سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وزارت آئی ٹی نے اس کا حل نکال لیا ہے جس کا جواب کل سپریم کورٹ میں داخل کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے سپریم کورٹ میں کیس زیر سماعت ہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے مناسب قانون سازی نہ ہونے کا عذر پیش کیا تھا اور سپریم کورٹ کو پوسٹل بیلٹ کی تجویز دی تھی لیکن سپریم کورٹ نے آئی ٹی کے ذریعے حل نکالنے کا حکم دیاتھا جس پر انہوں نے ایک سافٹ ویئر بھی تیار کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |