مردان میں انسداد پولیو مہم ٹیم پر فائرنگ پولیس اہلکار جاں بحق دوسرا زخمی

ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا جب کہ دوسرے اہلکار کو پشاورمنتقل کردیا گیا

پولیو ٹیم گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلا رہی تھی کہ اس دوران کچھ افراد نے پولیو ٹیم کے ساتھ تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی. فوٹو: فائل

انسداد پولیو مہم ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔


صوابی روڈ پر فارم کورونہ میں پولیو ٹیم گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلا رہی تھی کہ اس دوران کچھ افراد نے پولیو ٹیم کے ساتھ تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہو گئے جس میں سے ایک اہلکار راج ولی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے اہلکارکو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی بھی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ڈی آئی جی مردان جعفر خان کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story