غیر قانونی شکار کیس میں سلمان خان کو 6 سال قید کا خدشہ

سلمان خان پر1998میں فلم کی شوٹنگ کےدوران2کالےہرنوں کےشکارکاالزام ہے


ویب ڈیسک April 05, 2018
ملزمان کوزیادہ سےزیادہ سزا6سال،کم سےکم1سال کی قیدہوسکتی ہے، فوٹوفائل






بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے خلاف کالے ہرن شکار کےکیس کا فیصلہ آج جودھ پور کی عدالت میں سنایاجائے گا اگر فیصلہ سلمان خان کے خلاف آیا تو انہیں 6 برس کی سزا ہو جائے گی۔





اداکار سلمان خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 19 سال قبل 1998 میں راجستھان کی ریاست جودھ پور میں فلم''ہم ساتھ ساتھ ہیں''کی شوٹنگ کے دوران اجازت نہ ہونے کے باوجود نایاب کالےہرنوں کا شکار کیا تھا۔ سلمان خان کے ساتھ اس مقدمے میں اداکارہ سونالی باندرے، تبو، نیلم اور اداکار سیف علی خان بھی نامزد ہیں۔ کیس کی گزشتہ سماعت30 مارچ کو ہوئی تھی جس میں جودھ پور عدالت کے جج مجسٹریٹ دیو کمار کھتری نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئےکہا تھا کہ کیس کا فیصلہ 5 اپریل کو سنایا جائے گا اس موقع پر انہوں نے سلمان خان سمیت مقدمے میں شامل دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔



اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان، کالے ہرن شکارکا کیس؛ فیصلہ محفوظ

عدالت کے حکم کے مطابق سلمان خان اپنے اہل خانہ کےہمراہ جودھ پور پہنچ گئے ہیں جب کہ مقدمے میں شامل دیگر اداکار گزشتہ روز ہی جودھ پور پہنچ گئے تھے۔ اس موقع پر عدالت کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ وکیل کا کہنا ہے کہ اگر جرم ثابت ہوگیا توملزمان کو زیادہ سے زیادہ 6 سال اورکم سے کم ایک سال قید ہوسکتی ہے، اورتمام اداکاروں کو ایک جیسی سزا ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں