سعودی عرب میں 35 سال بعد پہلے سینما گھر کا لائسنس امریکی کمپنی کو جاری

امریکی کمپنی اے ایم سی 18 اپریل کو دارالحکومت ریاض میں مملکت کا پہلا سینما گھر کھولے گی۔


ویب ڈیسک April 05, 2018
اے ایم سی سعودی دارالحکومت ریاض میں 18 اپریل کو پہلا سینما گھر کھولے گی۔ : فوٹو : فائل

SUKKUR/ HYDERABAD: دنیا میں سینما گھروں کی سب سے بڑی امریکی کمپنی اے ایم سی رواں ماہ کی 18 تاریخ کو سعودی عرب میں اپنا پہلا سینما گھر کھولے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں 35 سال بعد سینما گھروں پر عائد پابندی اٹھالی گئی ہے۔ سینما گھر کھولنے کا پہلا لائسنس دنیا میں سینما گھروں کی سب سے بڑی امریکی کمپنی اے ایم سی کو جاری کردیا گیا ہے۔ سعودی وزارتِ اطلاعات اور ثقافت نے اس معاہدے کی تصدیق کردی ہے جب کہ اے ایم سی کے ترجمان رائن نونان نے برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب کے پبلک انویسمنٹ فنڈ کا ایک ذیلی کمپنی اور اے ایم سی کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہے جب کہ اے ایم سی کی جانب سے سعودی دارالحکومت ریاض میں 18 اپریل کو پہلا سینما گھر کھولا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سعودی حکومت کا 2018 سے ملک بھر میں سینما گھرکھولنے کا اعلان

ترجمان کے مطابق امریکی کمپنی آئندہ 5 سال میں سعودی عرب کے 15 شہروں میں 40 سینما گھر قائم کرے گی جب کہ 2030 تک 100 سے زائد سینما گھر کھولے جائیں گے جس کے بعد سعودی سینما کا سالانہ ریونیو ایک ارب ڈالر ہوگا اور سعودی عرب سینما کی سب سے بڑی علاقائی مارکیٹ ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں گذشتہ 35 سال سے سینما گھروں پر پابندی تھی اور اب طویل عرصے کے بعد دنیا بھر میں 1 ہزار سینما گھر چلانے والی کمپنی اے ایم سی مملکت میں پہلا سینما گھر کھولے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |