مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر آفریدی کا بیان کوہلی کو بھی ہضم نہ ہوپایا

اگر کوئی میرے ملک کے خلاف ہے تو میں اسے بالکل بھی سپورٹ نہیں کروں گا؛ کوہلی


ویب ڈیسک April 05, 2018
شاہد آفریدی نے کشمیر معاملے پر جو کچھ بھی کہا اس کی حمایت نہیں کرتا؛ ویرات کوہلی؛ فوٹوفائل

مسئلہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر سابق کپتان شاہد آفریدی کے ٹوئٹ نے بھارت میں ہنگامہ مچادیا ہے بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی شاہد آفریدی کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے شاہد آفریدی کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں کی جانے والی ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''شاہد آفریدی نے کشمیر معاملے پر جو کچھ بھی کہا وہ اس کی حمایت نہیں کرتے، بحیثیت ایک بھارتی شہری آپ وہ بات کہتے ہیں جو آپ کے ملک وقوم کے مفاد میں ہو، اور میری حمایت ہمیشہ اپنے ملک اورقوم کیلئے ہے۔ اگر کوئی میرے ملک کے خلاف ہے تو میں اسے بالکل بھی سپورٹ نہیں کروں گا۔''

کوہلی نے مزید کہا کسی بھی معاملے پر تبصرہ کرنا یا نا کرنا یہ ہر انسان کا ذاتی مسئلہ ہوتا ہے، جب تک کہ اسے اس معاملے کے حوالے سے مکمل معلومات حاصل نہ ہوں۔ اور کشمیر کے معاملے پر مجھے زیادہ معلومات نہیں ہیں تاہم میری ترجیح ہمیشہ میرا ملک ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانے پر بھارتی میڈیا کی آفریدی پر تنقید

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے بھارتی فوج نے ظلم و بربریت کی انتہا کررکھی ہے۔ مختلف واقعات میں بھارتی فوج 3 روز کے دوران 20 بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کرچکی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم کے خلاف پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ کرکٹرشاہد آفریدی نے بھی آواز بلند کی اور بھارتی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ''مقبوضہ کشمیر میں صورتحال نہایت پریشان کن ہے، ظالم حکومت اپنے حق خوداداریت اور آزادی کیلئے آواز بلند کرنے والوں کو شہید کررہی ہے۔''

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہد آفریدی کا گوتم گھمبیر کو کرارا جواب

شاہد آفریدی کے اس بیان نے بھارتی میڈیا میں طوفان مچادیا تھا جب کہ بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جس پرآفریدی نے گوتم کو جواب دیتے ہوئے بھارتی ترنگے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتےہوئےکہا تھا''ہم سب کی عزت کرتے ہیں، ایک کھلاڑی کی حیثیت سے یہ تصویراس کی مثال ہے لیکن جب بات انسانی حقوق کی آتی ہے تو ایسا سلوک معصوم کشمیریوں کے ساتھ بھی چاہتے ہیں۔''

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/PakiXah/videos/354750955045579/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں