پڑوسی ممالک میں موجود ٹھکانوں سے دہشتگرد پاکستان پر حملے کرتے ہیںخواجہ آصف
دہشتگردی اور انتہا پسندی کے دن ختم ہوگئے اب ملک ترقی کرے گا، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک میں موجود ٹھکانوں سے دہشتگرد پاکستان پر حملے کرتے ہیں۔
اسلام آباد میں بین الاقوامی انسداد دہشتگردی فورم سے خطاب کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے دن ختم ہوگئے، اب ملک ترقی کرے گا، دہشتگردوں کو ملک کے لیے خطرہ نہیں بننے دیں گے، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں، دہشتگردوں کے خاتمے کے بعد متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام کامیابی سےکیا، ہمارے ہمسایہ ممالک میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں موجود ہیں، دہشتگرد ان پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملے کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ محصولات کا دائرہ بڑھانے اور برآمدات کے فروغ سے معیشت مستحکم ہوتی ہے، ہم ملک میں پائیدار ترقی کے حصول کے لیے کوشاں ہیں، سی پیک سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورےخطےمیں ترقی کےمواقع میسرہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کی بنیاد سماجی انصاف اورانسانی حقوق ہیں،غربت کاخاتمہ اور روزگار کی فراہمی جمہوریت کی وجہ سے ممکن ہوتی ہے، ہمیں ملک کے انسانی وسائل کو ترقی دینے کی ضرورت ہے، وژن 2025 ایک جمہوری پاکستان کی علامت ہے، اس میں سماجی اور پولیس اصلاحات بھی شامل ہیں۔