دنیا تسلیم کرے کہ ہم نے اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کو شکست دی ہے وزیراعظم

ہماری فوج، پولیس، سیاسی جماعتوں اور عوام کی کوششوں سے ملک آج پرامن ہے، وزیر اعظم


ویب ڈیسک April 05, 2018
پاکستان افغانستان میں امن کا خواہش مند ہے، وزیر اعظم فوٹو: فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کو شکست دی ہے جسے دنیا تسلیم کرے۔

اسلام آباد میں بین الاقوامی انسداد دہشت گردی فورم سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بھاری قیمت ادا کی اور معاشی نقصانات بھی اٹھائے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے بے نظیر بھٹو جیسی سیاستدان سمیت ہزاروں قیمتی جانیں گنوائیں لیکن سانحہ اے پی ایس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ نے نیا رخ اختیار کیا، ہماری فوج، پولیس، سیاسی جماعتوں اور عوام کی کوششوں سے ملک آج پرامن ہے۔ پاکستان نے انتہا پسندی کا مقابلہ کیا ہے اور کر رہا ہے، ووٹرز نے پولنگ اسٹیشنز پر بنیاد پرستی کو مسترد کیا ہے، 1800علما نے جہاد کےمعنی اور خودکش حملوں پر فتویٰ دیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کشمیریوں کی آواز جبر سےدبانا بھارت کا ناکام ایجنڈا ہے

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کےعلاوہ کوئی نہیں جس کی 2 لاکھ سے زائد فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ لیا، شہروں اور سرحدی قبائلی علاقوں میں ضرب عضب اور رد الفساد سمیت دیگر آپریشن کیے گئے، ہم نے اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کو شکست دی جسے دنیا تسلیم کرے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ پاکستان سے زیادہ کوئی ملک افغانستان میں امن کا خواہش مند نہیں، پاکستان نے پہلی بار افغانستان کی سرحد پر باڑ لگانی شروع کی ہے، قندوز میں مدرسے پر حملے جیسے واقعات شدت پسندی اور بنیادپرستی کا سبب بنتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں