لاہور والے ہوجائیں ہوشیار شہر میں اے ٹی ایم ہیک کرنے والا گروہ سرگرم

ہیکرز نے باغبانپورہ اور ہربنس پورہ کے دو شہریوں کا اکاؤنٹ ہیک کر کے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوالیے


ویب ڈیسک April 05, 2018
ہیکرز نے باغبانپورہ اور ہربنس پورہ کے دو شہریوں کا اکاؤنٹ ہیک کر کے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوالیے فوٹو:فائل

شہر میں اے ٹی ایم ہیک کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا اور ہیکرز نے شہریوں کے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔

لاہور میں سائبر مجرموں نے شہریوں کے اے ٹی ایم کارڈز ہیک کر کے پیسے چوری کرنے شروع کردیے۔ ہیکرز نے باغبانپورہ اور ہربنس پورہ کے دو شہریوں کا اکاؤنٹ ہیک کر کے اے ٹی ایم سے پیسے نکلوالیے۔ متاثرہ شہری شہباز احمد اور اقدس سلیمی دونوں کا اکائونٹ حبیب بینک لمیٹڈ میں تھا۔ شہباز احمد کے اکاونٹ سے 50 ہزار جبکہ اقدس سلیمی کے اکاؤنٹ سے ڈیڑھ لاکھ روپے نکلوائے گئے۔


یہ بھی پڑھیں: اے ٹی ایم استعمال کرنے والے اسے ضرور پڑھیں اور فراڈ سے بچیں


اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کی اطلاع میسجز کے ذریعے موبائل پر موصول ہوئیں تو شہری پریشان ہوگئے، انہوں نے بینک سے رابطہ کیا تو واردات کا انکشاف ہوا۔متاثرہ افراد نے ایف آئی اے، بینک محتسب اور متعلقہ بینک برانچز میں قانونی کارروائی کی درخواست جمع کروا دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نجی بینک کے اکاؤنٹس ہیک، درجنوں صارفین لاکھوں روپے سے محروم

اقدس سلیمی کا اے ٹی ایم ہیک کرنے والے ملزم نے سرگودھا اور گجرانوالہ کے نجی بینک کی برانچ کے اے ٹی ایم سے ٹرانسیکشن کی۔ بینک کی طرف سے ملزم کی تصویر متعلقہ اداروں کو فراہم کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں سے اے ٹی ایم ہیک کرکے پیسے چوری کرنے والے متعدد چینی شہریوں کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں