دفترخارجہ کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پرغیرملکی سفیروں کو بریفنگ

مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں، پاکستان کا مطالبہ


ویب ڈیسک April 05, 2018
اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی تحقیقات کی ہدایات جاری کرے، پاکستان۔ فوٹو : فائل

دفترخارجہ میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اور کشیدہ صورتحال پر پاکستان میں تعینات غیرملکی سفیروں کو بریفنگ دی گئی ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم پر پاکستان میں تعینات غیرملکی سفیروں کو بریفنگ دی گئی، سیکرٹری خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے غیرملکی سفیروں کو بریف کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے اورغیرانسانی و غیراخلاقی طور پر نہتے نوجوانوں، خواتین اور بچوں پر پیلٹ گنز کا استعمال کیا جارہا ہے، عالمی برادری صورتحال کا نوٹس لے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان مذاکرات کیلئے تیار لیکن بھارت کا راہِ فرار

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کو تحقیقات کی ہدایات جاری کرے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں، جب کہ اقوام متحدہ کے مبصر مشن سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کی بھی تحیققات کرائی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں