کراچی میں میاں بیوی کو قتل کے بعد لاشوں کو جلا دیا گیا

میاں اور بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کے بعد لاشوں کو آگ لگائی گئی، پولیس


ویب ڈیسک April 05, 2018
میاں اور بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کے بعد لاشوں کو آگ لگائی گئی، پولیس۔ فوٹو : فائل

KARACHI: کورنگی میں میاں بیوی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کرنے کے بعد لاشوں کو بھی جلا دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں مکان سے میاں بیوی کی لاشیں ملی ہیں، دونوں کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا گیا اور بعد میں گھر کو بھی آگ لگا دی گئی جس کے باعث لاشیں بھی جل گئیں۔

پولیس کے مطابق شاہد اور اہلیہ شمیم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا اور قتل کے بعد لاشوں کو آگ لگائی گئی، مقتولین نے 5 ماہ قبل اکلوتی بیٹی کی شادی کی تھی، پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں