بھٹو کے بعد آج دوسرا وزیراعظم اسٹیل ملز کا دورہ کریگا
30ستمبر 1973ء کو ذوالفقار بھٹو نے سنگ بنیاد رکھا تھا، راجا پرویز وہیں جا کر دعا کریں گے
KARACHI:
وزیر اعظم راجا پرویز اشرف آج پاکستان اسٹیل کا دورہ کریںگے۔ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے بعد راجا پرویز اشرف پیپلز پارٹی کے دوسرے وزیر اعظم ہیں جو پاکستان اسٹیل کا دورہ کررہے ہیں۔ پاکستان اسٹیل کا سنگ بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے 30دسمبر 1973ء کو رکھا جس کے بعد 14اگست 1985ء کو اس وقت کے صدر ضیاالحق نے پیداواری عمل کا آغاز کیا۔
صدر پرویز مشرف نے 2005اور 2008کے دوران دو مرتبہ پاکستان اسٹیل کا دورہ کیا میر ظفر اﷲ جمالی ملک کے دوسرے وزیر اعظم تھے جنھوں نے 2003ء میں پاکستان اسٹیل کا دورہ کیا، راجا پرویز اشرف پیپلز پارٹی کے دوسرے اور پاکستان اسٹیل کا اب تک دورہ کرنے والے ملک کے تیسرے وزیر اعظم ہیں۔
راجا پرویز اشرف پیپلز پارٹی کے دوسرے وزیر اعظم ہیں جنھوں نے 17سال بعد تھرپارکر کا دورہ کرکے تھر کے کوئلے سے بجلی اور ڈیزل پیدا کرنے کے منصوبے کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے رکاوٹیں دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ادھر پاکستان اسٹیل میں راجہ پرویز اشرف کے دورے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ وہ ملازمین اور افسران کے لیے مراعاتی پیکیج، عید بونس کا اعلان کریں گے۔