ڈہرکی پولیس گردیروزہ دار مزدور کے منہ میں پیشاب انڈیل دیا

بااثر وڈیرے کو خوش کرنے کیلیے الیاس راجپوت کے ہاتھ پائوں باندھ کر تشدد کیا گیا

بااثر وڈیرے کو خوش کرنے کیلیے الیاس راجپوت کے ہاتھ پائوں باندھ کر تشدد کیا گیا ۔ فوٹو فائل

HYDERABAD:
ڈہرکی میں پولیس گردی کا شرمناک واقعہ پیش آیا ، بااثر وڈیرے کو خوش کرنے کیلیے پولیس اہلکاروں نے روزہ دار مزدورکے منہ میں پیشاب سے بھری بوتل انڈیل دی، ہاتھ پیر باندھ کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ایکسپریس میڈیا ٹیم اور دیہاتیوں کے پہنچنے پر اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی۔ علاقہ مکینوں کا پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز پولیس چوکی گلاب شر کے انچارج اللہ جوایو مہر اور دیگر اہلکار نے بااثر وڈیرے قادر بخش منگریو کے کہنے پر گائوں رمضان مہرکے مزدور الیاس راجپوت کو گرفتارکیا اور وڈیرے کی موجودگی میں اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اہلکار علاقہ مکینوں کا سخت احتجاج دیکھ کر گرفتار الیاس راجپوت کو چھوڑ کر بھاگ گئے،


الیاس راجپوت نے بتایا کہ اسے برہنہ کرکے ہاتھ پیر باندھ کر شدید تشدد کے دوران ایک بوتل میں پیشاب کرکے بوتل میرے منہ میں انڈیل دی، میں ظالموں کو خدا کے واسطے دیتا رہا کہ میرا روزہ ہے مگر انھوں نے میری ایک نہ سنی، دوسری جانب وڈیرے قادر بخش منگریو کا کہنا تھا کہ یہ ہم پر بہتان ہے، الیاس اپنے ساتھیوں سمیت میرے بھتیجے کی دکان میں ڈاکہ ڈال رہا تھا کہ پولیس نے گرفتار کیا ۔

 
Load Next Story