سلمان خان کی سزا پر بالی ووڈ ستاروں اور مداحوں کا رد عمل

ہرن مارنے پر سزا مل سکتی ہے تو بھارتی فوج کو بھی معصوم کشمیریوں کو قتل کرنے پر سزا ہونی چاہئے، مداح کی ٹوئٹ


ویب ڈیسک April 05, 2018
سلمان کو سزا مل سکتی ہے تو بھارتی فوج کو بھی معصوم کشمیریوں کو قتل کرنے پر سزا ہونی چاہئے،مداح۔ فوٹو: فائل

KARACHI: عدالت کی جانب سے سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار کیس میں 5 سال قید ہونے کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔

بھارتی ریاست راجستھان کی عدالت کی جانب سے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو کالے ہرن شکار کیس میں 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور عدالتی فیصلے کے بعد سلمان خان کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیا گیا تاہم سلو میاں کے مداحوں کو عدالتی فیصلہ پسند نہ آیا اور انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شدید غصے کا اظہار کیا۔



سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنال نامی اکاؤنٹ سے رد عمل آیا کہ سلمان کو کچھ نہیں ہوگا سب جانتے ہیں کہ کون اصل مجرم ہے۔افسوس کی بات ہے کہ کرے کوئی اور بھرے کوئی۔



دبنگ خان کے ایک اور مداح احتشام الحق نے کہا کہ بھارتی فوج بھی کشمیر میں معصوم لوگوں کو قتل کر رہی ہے اگر سلمان کو ہرن مارنے پر 5 سال قید ہو سکتی ہے تو پھر بھارتی فوج کو بھی معصوم بچوں اور عورتوں کو قتل کرنے پر ہزار سال قید کی سزا ہونی چاہئے۔

https://twitter.com/skfrocks/status/981785786788986880

ایک مداح نے سلمان کی سزا کے دن کو انسانیت کا سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کچھ تصاویر شیئرز کیں اور کہا کہ نیرب مودی اور وجے مالیا بھارت کو برباد کرکے بھاگ گئے لیکن اُن کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں کیا گیا جب کہ لاکھوں افراد کی مدد کرنے والے سلمان کو سزا سنا دی گئی۔



سلمان خان کی سزا پر بالی ووڈ انڈسٹری بھی خاموش نہ رہی، امیتابھ بچن کی بیوی، معروف ادکارہ اور راجیا سبھا کی ایم پی اے جیا بچن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلمان نے انسانیت کی بہت خدمت کی ہے اسے ریلیف ملنا چاہیے۔

https://twitter.com/_aamirkhann/status/981834748208164864

بالی ووڈ کے مسٹر پرفکیشنسٹ عامر خان نے خاموش نہ رہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سلمان خان کو سپورٹ کرنا چاہیے کیوں کہ اس نے بہت انسانوں کی مدد کی ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان پر الزام تھا کہ انہوں نے 19 سال قبل 1998 میں راجستھان کے شہر جودھ پور میں فلم''ہم ساتھ ساتھ ہیں''کی شوٹنگ کے دوران اجازت نہ ہونے کے باوجود نایاب کالے ہرنوں کا شکار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں