تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے ایمنسٹی اسکیم مسترد کر دی مزاحت کا فیصلہ

 قوم کی جیبوں پر ڈاکا ڈالتے وقت شرم کی نہ حیا کا مظاہرہ کیا گیا، اسد عمر

کالا دھن صاف کرنے کی اسکیمیں امیروںکیلیے لائسنس ہیں، سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی۔ فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے ٹیکس نہ دینے والوں کیلیے ایمنسٹی اسکیم کو مسترد کر دیا اور اسکیم کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا کہ ووٹ کے تقدس کے کھوکھلے نعرے لگانے والے پارلیمان کو اس کا مقام دینے کو تیار نہیں، ایمنسٹی اسکیم لانے کا واحد مقصد قوم کی چوری شدہ دولت جائز بنا کر واپس لانے کی راہ ہموارکرنا ہے۔


دوسری جانب سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ایمنسٹی اسکیم کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی اسکیمیں امیروں کیلیے ایک لائسنس ہیں کہ وہ غیرقانونی طریقوں سے دولت کمائیں اور پھر اسے بیرون ملک بھیجیں۔

 
Load Next Story