خواتین کیسز کی تفتیش مرد افسران سے کرانے کا انکشاف

وفاقی پولیس نے خواتین کو انصاف کی فراہمی کیلیے الگ سے قائم ویمن تھانے کی افادیت ختم کرکے رکھ دی۔


Iftikhar Chohadary April 06, 2018
وفاقی پولیس نے خواتین کو انصاف کی فراہمی کیلیے الگ سے قائم ویمن تھانے کی افادیت ختم کرکے رکھ دی۔ فوٹو:فائل

وفاقی پولیس میں خواتین کیسز کی تفتیش مرد افسران سے کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔

رول ماڈل کے طورپربنائی گئی وفاقی پولیس نے خواتین کو انصاف کی فراہمی کیلیے الگ سے قائم ویمن تھانے کی افادیت ختم کرکے رکھ دی۔

وفاقی پولیس حکام کی چشم پوشی کی وجہ سے خواتین ملزمان کیخلاف شکایات جی سیون مرکزمیں قائم ویمن پولیس اسٹیشن کوبھجوانے کے بجائے مردوں کے تھانوں میںہی مقدمات کااندراج ہونے لگا۔ صرف مارچ کے مہینے میں 10 سے زائد لڑکیوں کیخلاف مردوں کے تھانوں میں مقدمات درج کرکے ان سے تفتیش کیلیے بھی مرد افسران کومتعین کیاگیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں