غیرملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی رعایت کی تجویز

اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا جارہا ہے،جس میں اہم فیصلے ہوں گے۔


Irshad Ansari April 06, 2018
اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا جارہا ہے،جس میں اہم فیصلے ہوں گے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2018-19کے وفاقی بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے نان ریذیڈنٹ پاکستانیوں اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹیکسوں میں خصوصی رعایت دینے اورفائلرز کیلئے تین سال سے پہلے شیئرز وسکیورٹیز کی فروخت پرکیپیٹل گین ٹیکس کی شرح پندرہ فیصد جبکہ نان فائلرز پر 20 فیصد کرنیکی تجویز کا جائزہ لینا شروع کردیا۔

ایف بی آرکے سینئر افسرنے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے موصول تجاویزکا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا جارہا ہے،جس میں اہم فیصلے ہوں گے،ذرائع نے بتایا کہ ایس ای سی پی کی جانب سے دی جانیوالی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں تین سال کے بعد فروخت کی جانے والی ڈسپوزایبل سکیورٹیز پر کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح صفر کی جائے۔

اس کے علاوہ ایس ای سی پی نے بجٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹیکسوں میں خصوصی رعایت دینے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنیوالے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے دو سال تک سیکورٹیز کی فروخت پر دس فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد کیا جائے جبکہ دو سال کے بعد فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح صفر کی جائے تاہم غیر ملکی سرمایہ کاروں اور نان ریذیڈنٹ پاکستانیوں کو دی جانے والی مراعات کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے مذکورہ مراعات کیلئے سٹاک مارکیٹ سرمایہ کاری کو ایس سی آر اے کے ذریعے لازمی قراردیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں