کراچی متحدہ کے یونٹ انچارج سمیت 4 ہلاک اورنگی میں ہنگامہ
کورنگی سے ایک لاش ملی،اورنگی میں سیاسی کارکن کی میت پہنچنے پرکشیدگی،ایک ہلاک،4زخمی، دیگرواقعات میں بھی8زخمی
ISLAMABAD:
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ انچارج سمیت3افراد ہلاک ہوگئے،کورنگی سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ،اورنگی ٹاؤن بنگلہ بازارمیں بدھ کوفائرنگ سے زخمی ہونے والے پیپلزپارٹی کے کارکن کی ہلاکت کے بعدنامعلوم افرادنے اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اورخاتون سمیت4افرادزخمی ہوگئے۔
پیپلزپارٹی کے کارکن کی لاش اورنگی ٹاؤن پہنچنے پرمشتعل افرادنے2مسافربسیں،ایک دکان اور متعددپتھارے جلادیے،ہنگامہ آرائی پرعلاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی،شدیدکشیدگی کے باعث دکانیں اورکاروباربندرہا،شہرمیں فائرنگ اور تشددکے دیگرواقعات میں 8افرادزخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے 24 مارکیٹ مدینہ مسجد کے قریب نامعلوم ملزمان کی اندھادھند فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال لایا گیاجہاں 38 سالہ فضل پٹنی دوران علاج دم توڑگیا۔
دیگر زخمیوں میں عبداﷲ ، نعیم اور اسد شامل ہیں،مقتول فضل پٹنی متحدہ قومی موومنٹ بلدیہ سیکٹر کے یونٹ 113 کا انچارج اوربلدیہ ٹاؤن کا رہائشی تھا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی متحدہ کے عہدیداروں اورکارکنان کی بڑی تعداد عباسی شہید اسپتال پہنچ گئی اورٹارگٹ کلنگ کے واقعے پرشدیدغم و غصے کااظہارکیا۔ملیر سٹی کے علاقے محبت نگرمیں ٹیکسی میں سوار ملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ محمدناصرشدید زخمی ہوگیاتاہم وہ دوران علاج ہلاک ہوگیا،مقتول ٹیکسی ڈرائیور اوراسے گھر کے قریب ہی فائرنگ کرنشانہ بنایا گیا۔
پولیس واقعے کوذاتی دشمنی قراردے رہی ہے۔زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی سیکٹر51-C نیوی دیوار کے قریب سے 32 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے سر پرگولی مار کر قتل کیا گیا، مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔پاکستان بازارتھانے کی حدوداورنگی ٹاؤن سیکٹر15 بنگلہ بازارمیں بدھ کو2گروپوں کی فائرنگ میں زخمی ہونے والاپیپلزپارٹی سٹی ایریاPS-95 کا کارکن 35 سالہ جاویدبہاری عرف بٹلہ نجی اسپتال میں دوران علاج زخموں دم توڑگیا۔
مقتول کی لا اورنگی ٹاؤن میں واقع اس کے گھرسیکٹر 15/C پہنچنے پر6موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم ملزمان نے سیکٹربس اسٹاپ پراندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 30سالہ عادل عرف ببلو ،محمد نعیم،سلیم،35 سالہ فرزانہ نسیم اور رانی زخمی ہوگئے،مضروب عادل اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،نامعلوم مشتعل افراد نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15، نشان حیدر چوک اوراسلام چوک پر اندھا دھند فائرنگ کی اور7 اسٹار کوچ نمبر JE-5988 ،منی بس نمبرJE-0518 ، ایک ٹیلرنگ شاپ اور2 درجن سے زائدٹھیلے اورپتھارے نذر آتش کردیے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی جس کے بعدہنگامہ آرائی کرنے والے منتشرہو گئے تاہم علاقے میں کشیدگی برقرار تھی۔متوفی عادل اورنگی ٹاؤن سیکٹر13/G مکان نمبر543 کارہائشی اور نیو کراچی شفیق موڑ پرواقع گارمنٹ فیکٹری میں کٹنگ ماسٹرتھا،مقتول کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے مقتول جاوید کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر اورنگی ٹاؤن سیکٹر15/Cامدادیہ مسجد میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں مقتول کے رشتے داروں ، علاقہ مکینوں کے علاوہ پیپلز پارٹی کے نجمی عالم ،سلمان سندھی ، آصف خان کے علاوہ رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شاہ لطیف تھانے کی حدود داؤدھ شورگوٹھ میں پانی بھرنے کے دوران مری اور سید برادریوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے45 سالہ اﷲ دین جبکہ ڈنڈوں کے وار سے20 سالہ نورمحمد، 18سالہ حاکم علی ، 40 سالہ حاجی اﷲ دین ، 26 سالہ حسین شاہ سمیت5 افراد زخمی ہو گئے،پولیس موقع پر پہنچ کر4 افراد کوحراست میں لے لیا۔آرام باغ تھانے کی حدود نیشنل میوزیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ60 سالہ سلمان زخمی ہو گیا،کھارادر کے علاقے جوڑیا بازار کھجور بازار کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے16سالہ عبد العلیم زخمی ہو گیا۔شارع فیصل کے علاقے جوہرموڑپرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے28 سالہ عامرزخمی ہو گیا ۔