شمالی کوریا جلد برطانیہ کو نشانہ بنانے کے قابل ہوجائے گا

پیانگ یانگ جوہری پروگرام ترک نہیں کرے گا،اپنے مخالفین کے لے خطرہ بن جائے گا


خبر ایجنسی April 06, 2018
پیانگ یانگ جوہری پروگرام ترک نہیں کرے گا،اپنے مخالفین کے لے خطرہ بن جائے گا۔ فوٹو: فائل

برطانیہ کے ممبران پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا بین البراعظمی میزائل کے ذریعے سے6سے18ماہ کی مدت میں اس کے ساحلوں تک پہنچنے کے قابل ہوجائے گا۔

برطانوی اراکین پارلیمنٹ کے مطابق دیگرکمیونسٹ رہنمائوں کی طرح کم جونگ آن بے رحم ہیں مگر وہ دانشمند ہیں اور وہ بطورڈیٹرنس پالیسی جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے اجتناب کریں گے۔ شمالی کوریا اپنا جوہری پروگرام ترک نہیں کرے گا اور اپنے مخالفین کے لے خطرہ بن جائے گا۔

دوسری جانب برطانوی دارالعوام کی دفاعی کمیٹی کو ایسے ثبوت نہیں ملے ہیں جس سے پتاچل سکے کو وہ ان میزائلوں کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کرے گا۔ برطانیہ کے ایسے ممبران جو کہ شمالی کوریا کے خطرہ بننے کی تحقیقات کررہے ہیں ان کاکہناہے کہ ایسا لگتانہیں ہے کہ شمالی کوریا برطانیہ کے لیے ایسا کچھ کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں