قائمہ کمیٹی کا پاک چین تجارتی معاہدہ دوم پر تحفظات
چین ایسے مطالبے کررہاہے جوہماری صنعت ماننے کوتیارنہیں،وزیرخزانہ
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پاک چین آزادتجارتی معاہدہ دوم پر تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ صرف چند افراد کو نوازنے کیلیے معاہدہ کیاجارہاہے یہ معاہدہ بالکل غلط ہے چین دوست ہے مگراس کامطلب یہ نہیں کہ ہمیں کھا ہی جائے۔
قیصر احمدشیخ کی زیرصدارت اجلاس میں قائمہ کمیٹی نے پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ دوم کے حوالے سے شدیدتحفظات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ چین پاکستان آزادتجارتی معاہدہ دوئم بالکل غلط ہے یہ صرف چندمخصوص افرادکونوازنے کیلیے کیاجارہاہے۔
وزیرمملکت برائے خزانہ رانا افضل نے بتایاکہ اس حوالے سے وزیر اعظم سے بات چیت کی تھی اوروزیراعظم نے اس کومنسوخ کردیاہے، ایف ٹی اے ٹو کے حوالے سے صنعتی شعبے میں تحفظات پائے جاتے تھے جنھیں دورکرنے کے بعد ہی اس پرمزیدپیش رفت کریں گے۔
کمیٹی نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ایمنسٹی اسکیم کی مخالفت کرتے ہوئے سفارش کی کسی بھی اسکیم کااعلان کرنے سے قبل کمیٹی کو آگاہ کیاجائے۔
علاوہ ازیں ملک ابرار کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کشمیر وگلگت بلتستان میں انکشاف کیاگیاہے کہ کشمیر کے آرپار پاک بھارت تجارت پر کوئی چیکنگ کامیکانزم نہیں ہے۔