بھارت سے غیرقانونی انٹراکشمیرٹریڈ روکنے کا حکم

کیلا مقبوضہ کشمیرکی پیداوار نہیں، یہ غیر معیاری اور مضرصحت ہے، وزارت تجارت

غیرقانونی تجارت کا نوٹس، ایف بی آراورآزادکشمیرحکومت کوٹھوس اقدامات کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے انٹراکشمیر ٹریڈکے ذریعے بھارتی مصنوعات (کیلا، تازہ پھل اورسبزیاں) کی بڑے پیمانے پرغیرقانونی تجارت کا نوٹس لیتے ہوئے ایف بی آر اور آزاد کشمیر حکومت کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس کو روکنے کیلیے ٹھوس اقدامات کرے۔


وزارت تجارت کے مطابق کیلا مقبوضہ کشمیر کی پیداوار نہیں، یہ خالص بھارتی پراڈکٹ ہے جوغیر معیاری اور مضرصحت ہے، حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی زندگی اور صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، وزارت تجارت نے حکومت آزاد کشمیر اور ایف بی آر کو ہدایات کی ہیں کہ صرف ایسی مصنوعات اور اشیا کو سرحد پارسے آنے کی اجازت دی جائے جو دونوں ملکوں کے مابین معاہدے میں شامل ہیں۔
Load Next Story