صدر نے یوم آزادی پرقیدیوں کی سزائوں میں کمی کردی

دو تہائی سزا پوری کرنے والوں کو 90روزجبکہ دیگر قیدیوںکی سزا میں 45 دن کی کمی


August 10, 2012
دو تہائی سزا پوری کرنے والوں کو 90روزجبکہ دیگر قیدیوںکی سزا میں 45 دن کی کمی ۔ فائل فوٹو

صدرآصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پروزیراعظم کے مشورے سے قیدیوں کی سزائوںمیںخصوصی کمی کااعلان کیاہے۔

عمرقیدکی سزاکاٹنے والے ایسے تمام قیدی جو اپنی سزا کا دو تہائی پورا کر چکے ہیں، ان کی سزامیں 90روزکی کمی کی گئی ہے جبکہ دیگر قیدیوںکی سزائوں میں 45 دن کی کمی کی گئی ہے،65برس سے زائد عمر کے مرد اور 60 برس سے زائد عمرکی خواتین قیدی جو اپنی سزا کا ایک تہائی پورا کرچکے ہیں،کی باقی ماندہ سزامعاف کردی گئی ہے،ایسی خواتین قیدی جن کے ہمراہ بچے بھی ہیں،کی سزائوں میں ایک سال کی خصوصی کمی کی گئی ہے۔

18برس سے کم عمرکے قیدی جو اپنی سزاکاایک تہائی پوراکرچکے ہیں،کی باقی ماندہ سزا معاف کردی گئی ہے،ایوان صدرکے ترجمان کے مطابق سزائوںمیںکمی کا اطلاق دہشت گردی ، فرقہ واریت اور دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیںہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |