نشہ ملا دودھ پینے سے 8 افراد کی حالت غیر ہوٹل مالک گرفتار

واقعہ بھینس کالونی کے ہوٹل میں پیش آیا،متاثرہ افرادکی رقم و دیگراشیا غائب ہیں


Staff Reporter April 06, 2018
خدشہ ہے کہ متاثرہ افرادکولوٹنے کیلیے کسی نوسربازنے نشہ آوردودھ پلایا،ایس پی۔ فوٹو؛ فائل

بھینس کالونی میں ہوٹل پرنشہ ملادودھ پینے سے8 افرادکی حالت غیرہوگئی جب کہ پولیس نے ہوٹل مالک کوحراست میں لے لیا۔

سرجانی ٹائون کے علاقے بھینس کالونی میں ہوٹل پرزہریلی چیز پینے سے 8 افراد کی حالت غیر ہو گئی جنھیں فوری طور پرعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ایس پی اورنگی ٹائون عابد علی بلوچ نے ایکسپریس کو بتایا کہ تمام متاثرہ افراد نے بھینس کالونی کی ہوٹل میں چائے پینے کے بعد دودھ پیا ہے جس کے بعد تمام افراد کی حالت غیر ہو گئی ہے، متاثرہ افراد کے پاس سے موبائل فون، رقم اوردیگر اشیا بھی غائب ہیں جس سے شبہ ہے کہ متاثرہ افراد کو کسے نوسر باز نے لوٹنے کے لیے نشہ ملادودھ پلایاجس کے بعدان کی حالت بگڑگئی۔

پولیس نے ہوٹل کے مالک کوحراست لے کر تھانے منتقل کردیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جا رہی ہے اور متاثرہ افراد کے حالت بہتر ہونے کے بعد معلوم ہوسکے گا کہ ان کے ساتھ کیا واقعہ رونما ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں