کالا ہرن شکار کیس سلمان خان کی جیل یاترا مزید لمبی

سلمان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل تک کے لیے محفوظ


ویب ڈیسک April 06, 2018
سلمان خان کی ضمانت کی درخواست پرعدالت نے فیصلہ کل تک کیلئے محفوظ کرلیا، بھارتی میڈیا؛ فوٹوسوشل میڈیا

لاہور: بھارتی عدالت نے کالے ہرن شکار کیس میں سلمان خان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ کل تک کیلئے محفوظ کرلیا ہے جس کے باعث سلمان خان کو کم از کم مزید ایک رات جیل میں گزارنی پڑے گی۔

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کی ماتحت عدالت میں نایاب ہرن کے شکار میں سزا پانے والے سلمان خان کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ دیو کمار کھتری نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ کل تک کیلئے محفوظ کردیا۔ جس کے باعث سلمان خان کو مزید ایک اور رات جودھ پور جیل میں گزارنی پڑے گی۔

گزشتہ روز نایاب ہرن کے غیر قانونی شکار کیس کی سماعت کے دوران سلمان خان کو جودھ پور عدالت کی جانب سے 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا



سلمان خان کو گزشتہ روز جودھ پور جیل میں لے جایا گیا اور انہیں قیدی نمبر 106 الاٹ کیاگیا ہے، سلمان خان کو جس بیرک میں رکھا گیا ہے وہاں قتل اور زیادتی کا بدنام زمانہ مجرم آسا رام باپو بھی قید ہے۔ رپورٹس کے مطابق جیل میں سلمان خان کے ساتھ بالکل عام قیدیوں کی طرح رویہ اختیار کیا گیا، سلمان کو باہر سے کھانا منگوانے کی اجازت نہیں تھی، انہیں وہی دال روٹی دی گئی جو دوسرے قیدیوں کیلیے بنائی گئی تھی تاہم انہوں نے کھانا کھانے سے انکار کردیا، سلمان خان کو صبح 8 بج کر 15 منٹ پر چائے اور ناشتہ دیا گیا لیکن انہوں نے وہ بھی نہیں کھایا۔ جیل انتظامیہ کی جانب سےانہیں رات کو سونے کے لئے کمبل دیا گیااور وہ دیگر قیدیوں کی طرح فرش پر سوئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان کی سزا پر مداحوں کا رد عمل

واضح رہے کہ گزشتہ روز کالے ہرن کے شکار کے کیس میں نامزد دیگر اداکارسیف علی خان، تبو، نیلم اورسونالے باندرے کو عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا تھا۔ دوسری جانب جج کھتری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ سلمان خان لاکھوں افراد کیلئے رول ماڈل ہیں لہٰذا انہیں احتیاط برتنی چاہئیے تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں