بلاول بھٹو اور آصف زرداری کیلیے کراچی اور لاہور کے بعد ملتان میں بھی گھر تعمیر

ملتان کے بوسن روڈ پر وسیع رہائش گاہ کا نام پیپلز ہاؤس رکھا گیا ہے


میاں اسلم April 06, 2018
بلاول بھٹو اور آصف زرداری جنوبی پنجاب کے دورے کے دوران پیپلز ہاؤس میں قیام کریں گے فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کے لیے کراچی اور لاہور کے بعد ملتان میں بھی مستقل قیام گاہ کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے بوسن روڈ پر بہادر آباد میں پیپلز ہاؤس کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری جنوبی پنجاب کے دورے دوران یہاں قیام کیا کریں گے۔



بلاول بھٹو زرداری کل سے جنوبی پنجاب کا 3 روزہ دورہ کررہے ہیں، اس دورے کے دوران وہ ممبرشپ کیمپوں کا دورہ بھی کریں گے، اپنے دورے کے دوران بلاول بھٹو نو تعمیر شدہ پیپلز پاؤس میں ہی قیام کریں گے۔



واضح رہے کہ بلاول ہاؤس کے نام سے کراچی اور لاہور میں پہلے ہی رہائش گاہیں موجود ہیں۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں